پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے آج (بروز جمعرات) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج (بروز جمعرات) طلب کرلیا ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اجلاس شام 6بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی کو اس اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی اجلاس