نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما لاہور کے دورے کے بعد وطن واپس چلی گئیں

نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما لاہور کے دورے کے بعد وطن واپس چلی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئی ہوئیں نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما بدھ کی صبح اسلام آباد سے لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے معروف دن گزارا۔ مہمان ملکہ نے اپنے دورہ لاہور کے دوران کلمہ چوک پر واقعہ مقامی موٹر سائیکل بنانیوالی کمپنی کے سروس اینڈ ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا۔ مہمان ملکہ غالب مارکیٹ میں واقعہ وسیم پان شاپ پر گئیں۔ جس کے بعد انہوں نے لاہور کی مختلف تاریخی اور ثقافتی عمارتوں کا دورہ کیا۔ مہمان ملکہ نے اپنے دوررہ کے دوان دورہ مغلیہ کے فن تعمیر کو سراہا۔ نیدر لینڈ کی ملکہ اپنا ایک روزہ دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد ابوظبہی روانہ ہوگئیں تاہم ان کے دورہ لاہور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ان کے روٹ کو سگنل فری روٹ قرار دے کر سینکڑوں وارڈن تعینات کئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق 12 ایس پیز،30 ڈی ایس پیز،76 ایس ایچ اوز اور294 اپر سب آرڈینیٹس سمیت 3ہزار سے زائد افسران اور اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات رہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے خود سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ۔ہالینڈ کی ملکہ کی لاہور میں موجودگی کے دوران پولیس افسران متعلقہ روٹ اور اہم مقامات پر پیٹرولنگ کرتے رہے۔نیندر لینڈ کی ملکہ میکسیما کا کہنا ہے کہ خواتین کی معاشی با اختیاری کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں۔ فنجا جیسی ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے اداروں کو گھریلو خواتین کو چھوٹی صنعتوں اور کاروبار کیلئے معاونت فراہم کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ملکہ میکسیما نے گزشتہ روز غالب مارکیٹ گلبرگ میں چھوڑٹے دکانداروں سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر فنجا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف شاہد نے ملکہ میکسیما کا خیر مقدم کیا۔ اور انہیں چھوٹے کاروباری افراد کے مالی معاملات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ کی۔ اس موقع پر ملکی میکسیما کا کہنا تھا یہ بات انہتائی خوش آئند ہے کہ پاکستان میں چھوٹے کاروباری افراد بھی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنجا جیسی دیگر کمپنیوں کو بھی چھوٹے کاروباری افراد کے لئے مال معاونت کے راستے آسان بنانے ہونگے۔ بعد ازاں فنجا کے چیف اپریٹنگ آفیسر عمر منور نے بھی ملکہ کو بریفنگ دی۔

ملکہ میکسیما

کراچی (این این آئی)نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ (یو این ایس جی ایس اے) برائے شمولیتی مالیات برائے ترقی کے اپنے رول میں گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ خصوصی نمائندہ اور ڈاکٹر رضا باقر نے گفت و شنید کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح شمولیتی مالی ٹیکنالوجی (فِن ٹیک) اور ڈجیٹل فنانس عوام کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا موقع فراہم کرتے ہیں، جبکہ انہوں نے اس امر کو بھی محسوس کیا کہ اس سے متعلقہ خطرات کو پیشِ نظر رکھنا اور انہیں کم کرنا بھی ضروری ہے۔ملاقات میں گورنر نے ’مالی شمولیت کی قومی حکمتِ عملی‘ 2023ء کے تحت مالی شمولیت بڑھانے کے ضمن میں اسٹیٹ بینک کے اقدامات، عزم اور کارناموں کو اجاگر کیا۔ گورنر نے یو این ایس جی ایس اے کو دور رس اثرات ڈالنے والے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بھی بتایا جن میں مالی شمولیت میں صنفی آزادی، مرکزی بینک میں انوویشن آفس کا قیام، مائکرو پیمنٹ گیٹ وے (ایم پی جی) اور فِن ٹیک اداروں کیلئے ضوابطی فریم ورک شامل ہے۔
گورنرسٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ اول -