عمران حکومت روز اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتی ہے، جاوید ہاشمی

عمران حکومت روز اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتی ہے، جاوید ہاشمی

  



شارجہ (این این آئی) سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران حکومت روز اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتی ہے، اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں، نئے انتخابات جلد ہونے والے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں کہا کہ مریم نواز شریف کو بھی والد کی تیمار داری کے لیے جانا چاہئے، حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ احتساب کیحق میں ہوں مگر انتقام نہ لیا جائے، زرداری تو نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ پاکستان کھپے نے ملک کو تباہی سے بچایا ہے۔فضل الرحمن کے دھرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا کہ فضل الرحمن دھرنا دے کر جا نہیں چکے بلکہ آچکے ہیں۔

جاوید ہاشمی

مزید : صفحہ اول