سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، مراد علی شاہ

سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، مراد علی شاہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بہترین ریٹرن ہیں، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں اورمراعات فراہم کر رہے ہیں۔بدھ کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے سابق سفیر شا زوکانگ کی سربراہی میں 40 رکنی وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ براہ راست سرمایہ کاری اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے لیے بہترین ہے، سندھ میں سرمایہ کاری کے بہترین ریٹرن ہیں، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں اورمراعات فراہم کر رہے ہیں۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وفد نے ہاؤسنگ، زراعت، پانی، ہائیڈرو پاور میں دلچسپی ظاہر کی، اجلاس میں مختلف گروپس بنائے گئے جو متعلقہ شعبوں میں کام کریں گے۔

مزید : صفحہ اول