نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما کا سخت سکیورٹی میں لاہور کی تاریخی و ثقافتی عماتوں کا دورہ

نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما کا سخت سکیورٹی میں لاہور کی تاریخی و ثقافتی عماتوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئی ہوئیں نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما بدھ کی صبح اسلام آباد سے لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے معروف دن گزارا۔ مہمان ملکہ نے اپنے دورہ لاہور کے دوران کلمہ چوک پر واقعہ مقامی موٹر سائیکل بنانیوالی کمپنی کے سروس اینڈ ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا۔ مہمان ملکہ غالب مارکیٹ میں واقعہ وسیم پان شاپ پر گئیں۔ جس کے بعد انہوں نے لاہور کی مختلف تاریخی اور ثقافتی عمارتوں کا دورہ کیا۔ مہمان ملکہ نے اپنے دوررہ کے دوان دورہ مغلیہ کے فن تعمیر کو سراہا۔ نیدر لینڈ کی ملکہ اپنا ایک روزہ دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد ابوظبہی روانہ ہوگئیں تاہم ان کے دورہ لاہور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ان کے روٹ کو سگنل فری روٹ قرار دے کر سینکڑوں وارڈن تعینات کئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق 12 ایس پیز،30 ڈی ایس پیز،76 ایس ایچ اوز اور294 اپر سب آرڈینیٹس سمیت 3ہزار سے زائد افسران اور اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات رہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے خود سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ۔ہالینڈ کی ملکہ کی لاہور میں موجودگی کے دوران پولیس افسران متعلقہ روٹ اور اہم مقامات پر پیٹرولنگ کرتے رہے۔
ملکہ میکسیما

مزید :

صفحہ اول -