وزیر سیاحت عاطف خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات

وزیر سیاحت عاطف خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان سے آذر بائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ سپورٹس اور یوتھ کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں محکمہ سیاحت کے اہلکاروں کو آزر بائیجان میں سیاحت کے حوالے سے خصوصی تربیت دینے اور دونوں ممالک کے نوجوانوں کے مابین رابطہ بڑھانے کے لیے یوتھ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر سینئر وزیر نے بتایا کہ آذربائیجان سیاحت کے حوالے سے ابھرتے ممالک میں سے ایک ہے۔ خیبر پختو نخوا حکومت سیاحتی شعبے کی ترقی کے لئے آزر بائیجان کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا۔آزر بائیجان کے سفیر کو صوبے میں سیاحت کے مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں سیاحتی ترقی کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں، صوبے میں 6000 آرکیالوجیکل سائٹس موجود ہیں جسے محفوظ بنانے کے لئے 1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ملاقات کے بعد آذربائیجان کے سفیر نے سیٹھی ہاؤس، پشاور میوزیم، ہیریٹیج ٹریل، اسلامیہ کالج اور قلعہ بالا حصار کا دورہ بھی کیا،اور مقامی ثقافت اور ہیریٹیج سائٹس میں خصوصی دلچسپی لی- آزبائیجان کے سفیر علی علی زادہ کا کہنا تھا کہ سیاحت کو ترقی دینے کے لئے صوبے میں موجود آرکیالوجیکل سائٹس بہترین اثاثہ ہے،آذر بائیجان خیبر پختون خوا کو سیاحتی ترقی میں ہر قسم کا تعاون فراہم کریگا اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کو آگے بڑھایا جائیگا۔

مزید : صفحہ اول