وفاقی وزیر علی محمد خان سے شہرام خان ترکئی کی ملاقات

وفاقی وزیر علی محمد خان سے شہرام خان ترکئی کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پشاور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ معتصم باللہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر سے ملاقات میں ملکی سیاست، پارٹی امور اور دیگر کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی محمد خان نے اپنے حلقے کے بلدیات سے متعلق مسائل سے صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کو آگاہ گیا۔ تخت بھائی شہر اور مضافاتی علاقوں میں صفائی اور اس سے متعلق محکموں کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ وہ محکمہ بلدیات میں اصلاحات لا رہے ہیں جس سے محکمہ میں جدت، افادیت اور شفافیت آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخت بھائی کے بلدیات سے متعلق مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اس مقصد کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ صوبائی حکومت پارٹی منشور کے مطابق بہتر طریقے سے عوامی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔

مزید : صفحہ اول