جنرل ندیم رضا نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

جنرل ندیم رضا نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا حلف اٹھانے کی تقریب جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔جنرل ندیم رضا نے انفینٹری کی 10 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہے جبکہ جنوبی وزیرستان میں انفینٹری ڈویژن کی کمان کی۔جنرل ندیم رضا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں، 1994ء میں جرمنی سے انفینٹری کمانڈ کورس کیا۔کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور وار کالج میں تعینات رہے۔ دسمبر 2016ء میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے وہ اگست 2018 سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات تھے۔جنرل ندیم رضانے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔ان کے اہل خانہ میں ایک بیوی، 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

جنرل ندیم رضا

مزید : صفحہ اول