بھارتی جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، خطے میں بد امنی کیلئے ایک اور مذموم قدم

بھارتی جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، خطے میں بد امنی کیلئے ایک اور مذموم قدم

  



نئی دہلی(آئی این پی) جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کو دا پر لگانے کے درپے ہے، بھارتی فوج نے راجستھان میں جنگی مشقیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنگی جنون کے شکار پڑوسی ملک بھارت نے خطے کا امن داو پر لگانے کے لیے راجھستان میں فوجی مشقیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان مشقوں میں 40 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں ہونے والی مشقوں میں بھارتی فوج کا اسٹرائیک کور حصہ لے گا، مشقوں میں حریف کے علاقے میں آپریشن کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا اور فضائی اور زمینی جنگی صلاحیتوں کو پرکھا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان جنگی مشقوں میں چالیس ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے، مشقیں 28 نومبرسے 4 دسمبر تک جاری رہیں گی، 2015 کے بعد یہ سب سے بڑی بھارتی جنگی مشقیں ہیں۔واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایل او سی پر بھی اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل نصب کر دیے ہیں، یہ میزائل پاکستان کے خلاف استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل اسرائیلی ساختہ ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے اسرائیل سے خریدے گئے 240 میزائل اور 12 لانچر وصول کر لیے ہیں۔

بھارتی جنگی جنون

مزید : صفحہ اول