لاہور ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام،مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

لاہور ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام،مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

  



لاہور(این این آئی) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی،مسافر کو آف لوڈ کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس اور کسٹم نے سرچ کاؤنٹر پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بنکاک جانے والے مسافر کے سامان سے بڑی تعداد میں ملکی اورغیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔بتایا گیا ہے کہ مظفرآباد کا رہائشی محمد شبیر تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 346 سے بنکاک جا رہا تھا۔ دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے 1لاکھ 70 ہزار ہانگ کانگ ڈالرزاور 2 لاکھ 91ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔مسافر کو آف لوڈ کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

منی لانڈ رنگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر