دو پروازیں منسوخ،7ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

  دو پروازیں منسوخ،7ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

  



لاہور(این این آئی)اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے دو پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264اورکراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312منسوخ کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں ملتان،کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی 7ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔اکبر ایکسپریس ساڑھے3 گھنٹے،شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے،تیزگام 2 گھنٹے،جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ 15منٹ،قراقرم، عوام اور علامہ اقبال ایکسپریس ایک،ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔

پروازیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر