آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ لیگل سے زیادہ پولیٹیکل ہے،فواد

آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ لیگل سے زیادہ پولیٹیکل ہے،فواد

  



اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ ہرادارے کے سربراہ کی تقرری کا معاملہ مختلف ہے۔ یہ معاملہ لیگل سے زیادہ پولیٹیکل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا آرمی چیف کو توسیع دینے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کا مشترکہ فیصلہ ہے۔انہوں نے کہاکابینہ یکسو ہے اورمدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں کی گئی ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ کابینہ جو متفقہ فیصلہ کرتی ہے وزیراعظم اس کی منظوری دیتے ہیں۔مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم،کابینہ کا متفقہ فیصلہ ہے۔انہوں نے کہایہ دراصل لیگل سے زیادہ پولیٹیکل مسئلہ ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاک فوج آرگنائز اور عمل کرنے والا ادارہ ہے۔وفاقی حکومت آرمی سے متعلق قواعد اور ضوابط بناسکتی ہے۔انہوں نے کہا چیف جسٹس،صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ایک حیثیت ہے۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ اول