مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی محاصرے کا116واں دن،معمولات زندگی ٹھپ

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی محاصرے کا116واں دن،معمولات زندگی ٹھپ
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی محاصرے کا116واں دن،معمولات زندگی ٹھپ

  



سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کو مسلسل116دن گزر گئے۔پانچ اگست سے مسلط کئے گئے کرفیو نے مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ مقبوضہ وادی میں خوف وہراس کا ماحول ہے اورغیر یقینی صورتحال برقرار۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی رابطے ابھی تک منقطع ہیں اورسکول اوربازاربھی بندکردیئے ہیں۔جموں کے کئی علاقے دنیاسے تاحال کٹے ہوئے ہیں۔دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔کرفیو کے دوران بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کی اطلاعات بھی سننے کو ملتی رہی ہیں۔مختلف

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل سروس بھی بند ہے۔

علاقوں میں کرفیو کے باوجود کشمیر کے جرات مندباشندے اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔

مزید : قومی