آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ،میری ہی درخواست عدالت میں چل رہی ہے،ریاض حنیف راہی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ،میری ہی درخواست عدالت میں چل رہی ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ،میری ہی درخواست عدالت میں چل رہی ہے،ریاض حنیف راہی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع سے متعلق کیس کی سماعت میں شرکت کیلئے درخواست گزار ریاض حنیف راہی بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے درخواست واپس لے لی یا نہیں جس پر ریاض حنیف راہی بولے کہ درخواست تو یہی چل رہی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق صحافی نے سوال اٹھایا کہ یہ ایک انتہائی اہم کیس ہے جو آپ نے فائل کیا، یہ کیس خود فائل کیا یا آپ کے پیچھے کوئی تھا ؟جس پرانہوں نے کہا پہلی مرتبہ سپریم کورٹ اس معاملے کو ڈیل کر رہی ہے،اہم نکات ہیں جو پہلی بار عدالتی کارروائی میں آ رہے ہیں، ۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے عوامی اہمیت کے کیس میں درخواستگزار کاہوناضروری نہیں۔واضح رہے کہ ریاض حنیف راہی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔انہوں نے گزشتہ روز اپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے درخواست کو عوامی اہمیت کا حامل ہونے کی وجہ سے ان کی استدعا منظور نہیں کی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی