آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ،کیس سنا تو پراپیگنڈا شروع ہوگیا، کہا گیاججز سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں،سپریم کورٹ اٹارنی جنرل پر برہم

آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ،کیس سنا تو پراپیگنڈا شروع ہوگیا، کہا گیاججز سی ...
آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ،کیس سنا تو پراپیگنڈا شروع ہوگیا، کہا گیاججز سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں،سپریم کورٹ اٹارنی جنرل پر برہم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت ہمارا کندھا استعمال نہ کرے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالت نے کہا” ہم اس کیس کو کیا سنیں، ہم نے کیس سنا تو پراپیگنڈا شروع ہوگیا، کہا گیاکہ ججز سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں۔ہمیں ففتھ وار جنریش کا حصہ قرار دیا گیا۔ہمیں پوچھنا پڑا کہ یہ ففتھ جنریشن وار کیا ہوتی ہے۔بھارت میں بھی اس معاملے کو اچھالا گیا۔عدالت نے کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ہمیں قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔جس پر اٹارنی جنرل نے کہا سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی