’ یہ کام چیف آف آرمی سٹاف کا نہیں، ان کو ملکی دفاع پر توجہ دینی چاہیے ‘سپریم کورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سمری درست کروانا آرمی چیف کا کام نہیں،انہوں نے سرکاری وکیل سے مخاطب ہوکر کہاآرمی چیف دفاع پر نظر رکھے یاآپ کے ساتھ بیٹھ کر قانونی غلطیاں دورکرے۔چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دیئے کہ سمری قانون کے مطابق نہ ہوئی تو بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ خبروں سے پتہ چلا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف خود آئے اور سمریز درست کروائیں ۔ چیف جسٹس نے کہا یہ کام چیف آف آرمی سٹاف کا نہیں ہے ان کو ملکی دفاع پر توجہ دینی چاہئے اور یہ جن کا کام ہے انہیں انجام دینا چاہئے۔
سمری درست کروانا آرمی چیف کا کام نہیں، چیف جسٹس
— جاوید اقبال (@javedeqbalpk) November 28, 2019
آرمی چیف دفاع پر نظر رکھے یا آپ کے ساتھ بیٹھ کر قانونی غلطیاں دورکرے، چیف جسٹس
سمری قانون کے مطابق نہ ہوئی تو بڑی تباہی ہوسکتی ہے، چیف جسٹس#NationRejectsExtension pic.twitter.com/tklkf7fg4O