ایک اور ننھی پری زیادتی کے بعد قتل

ایک اور ننھی پری زیادتی کے بعد قتل
ایک اور ننھی پری زیادتی کے بعد قتل

  



گوجرانوالہ / سادھوکے(ویب ڈیسک)ایمن آباد کے علاقہ کوٹ محمدشفیع میں ننھی پری زیادتی کے بعد قتل ہو گئی جب کہ ملزم کی نشاندہی پرپولیس نے لاش کھیتوں سے برآمدکرلی۔کوٹ محمدشفیع میں 8 سالہ بچی دو روز قبل گائوں کی دکان سے مونگ پھلی لینے گئی تو لاپتہ ہوگئی۔

دکاندار سے پتہ چلا کہ 8سالہ بچی مونگ پھلی لے کر دکان سے نکلی توگائوں کے رہائشی مستری عبدالغنی مغل کیساتھ سائیکل پر بیٹھی۔پولیس نے ملزم کوحراست میں لیا تو ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر لاش کھیتوں سے مل گئی۔ بچی کی لاش ملنے پر ورثا اور علاقہ مکین مشتعل ہو گئے۔ ورثاءنے معصوم بچی کی لاش سڑک پر رکھ کر گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو سرعام پھانسی پر لٹکایا۔

پولیس کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر ورثاءمنشتر ہو گئے جب کہ سی پی او کا کہناہے کہ ملزم گرفتار ہے۔قرار واقعی سزادلوائیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ