دفاع کے میدان میں پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل 4 جہاز لانچ

دفاع کے میدان میں پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، فاسٹ اٹیک کرافٹ ...
دفاع کے میدان میں پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل 4 جہاز لانچ

  



کراچی(ویب ڈیسک) شب یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں پاک بحریہ کے لئے مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)4 لانچ کردیا گیا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق مقامی سطح پر ڈیزائن کیا جانے والا پہلا جب کہ پاکستان بحریہ کے لئے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے چوتھے فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)4- کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) – 4 جدید ملٹی مشن جہاز ہے جس کی لمبائی 63 میٹر ہے اور وزن 560 ٹن ہے، جو 04 شافٹس کے ذریعے چلتا ہے اور اس کی رفتار 30 ناٹس ہے، میزائل کرافٹ مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائلوں اور سینسرز سے لیس ہوگا، جہاز کو مقامی طور پر میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس (ایم ٹی سی) نے ڈیزائن کیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس پبلک سیکٹر کی ان چند صنعتوں میں سے ایک ہے جنہوں نے گزشتہ دہائی میں نمایاں ترقی کی اور منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن کے لئے پائیدار منافع پیدا کرنے والے اداروں میں شامل ہوئے۔ ملک کی آئندہ معاشی ترقی کو دیکھتے ہوئے وزارت دفاعی پیداوار بھرپور طریقے سے نئے شپ یارڈز کے قیام کے لیے سرگرم ہے، ملکی بحری بیڑے میں اس میزائل کرافٹ کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود کی مزید موثر طریقے سے حفاظت کی جا سکے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی