لاہور میٹرو بس میں آگ بھڑک اُٹھی

لاہور میٹرو بس میں آگ بھڑک اُٹھی
لاہور میٹرو بس میں آگ بھڑک اُٹھی

  



لاہور (ویب ڈیسک) قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹاپ کے قریب میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابوپالیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گجومتہ سے شاہدرہ جاتے ہوئے قذافی سٹیڈیم سٹیشن پر میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پرپہنچی اور آگ پر قابو پایا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ میٹرو بس کے پچھلے ٹائروں میں لگی، جس سے بس کے پچھلے حصہ کو نقصان پہنچا۔تاہم ڈرائیو کی جانب سے فوری گیٹ کھولنے کے باعث کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

میٹرو بس میں آگ لگنے کے باعث ٹریک پرمیٹرو سروس معطل کردی گئی اور مختلف اسٹیشنز پردیگر میٹرو بسوں کو روک لیا گیا۔ٹریک پر میٹرو بس سروس 30 منٹ سے زائد معطل رہی جس کی وجہ سے دفاتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور