’مجھ سے غلطی ہوگئی، میں چیف جسٹس سے معافی چاہتا ہوں‘سمیع ابراہیم

’مجھ سے غلطی ہوگئی، میں چیف جسٹس سے معافی چاہتا ہوں‘سمیع ابراہیم
’مجھ سے غلطی ہوگئی، میں چیف جسٹس سے معافی چاہتا ہوں‘سمیع ابراہیم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے اپنے پروگرام میں چیف جسٹس سے متعلق نامناسب الفاظ کی ادائیگی پرجسٹس آصف کھوسہ اور قوم سے معافی مانگ لی۔کہتے ہیں ان سے غلطی ہوئی اور وہ اس پر چیف جسٹس اور قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ”گزشتہ شب اپنے پروگرام میں معزز چیف جسٹس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک نامناسب لفظ کہاجس پر وہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور قوم سے معافی مانگتے ہیں۔نامناسب لفظ جان بوجھ کر نہیں کہاگیا تھا بلکہ زبان کی لڑکھڑاہٹ اس کی وجہ بنی۔میں تصور میں بھی ان کی توہین کا نہیں سوچ سکتا۔میں معذرت خواہ اور معافی کا طلبگار ہوں“۔

سمیع ابراہیم کے ٹویٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے تبصرے کئے ہیں۔

نوید کانجو لکھتے ہیں کہ ”اطمینان رکھیں ، ضرورت سے زیادہ سوچنا اچھی چیز نہیں ہے،پرسکون رہیں، نیند کی گولی لیں اور سوجائیں، انہوں نے کہا چیف جسٹس پیکنگ میں مصروف ہیں ، آپ کو نوٹس نہیں بھجوایا جائے گا۔سول سوسائٹی آپ کے ساتھ ، مزے کریں خوش رہیں اور سو جائیں۔“

عثمان آرائیں نے لکھا کہ ”ہو جاتا ہے وہ ویڈیو کلپ میں نے دیکھا ہے ۔۔کوئی ایسی بات نہیں کونسا آپ نے جان بوجھ کرکہا ہے پھر بھی آپکا بڑاپن ہے۔۔آپ نے غلطی پر معافی مانگی ہے۔۔امید کرتے ہیں کھوسہ صاحب بھی معاف کردیں گے۔۔“

اسرار قریشی نے کہا آپ کا پروگرام لائیو نہیں تھا آپ نے وہ کلپ کیوں نہیں حذف کیا

ملک آصف اعوان نامی صارف نے لکھا کہ ان کے خیال میں آپ (سمیع ابراہیم)نے جان بوجھ کر یہ توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں

آصف اعوان نے سمیع ابراہیم سے سوال کیا کہ ایکسٹینشن سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟

مزید : قومی /اہم خبریں