توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کی نظرثانی درخواست مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی نظرثانی درخواست مسترد کردی، عدالت نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پانچ سال کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی سزا کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت کی، جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس سجاد علی اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کی درخواست مسترد کردی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی اور پانچ سال کے لیے نا اہل قرار دیا گیا جبکہ ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔