پاکستان کا مشہور لیڈرکون؟ بچوں کے جواب پر پی ٹی آئی رہنمالاجواب ہوگئے

پاکستان کا مشہور لیڈرکون؟ بچوں کے جواب پر پی ٹی آئی رہنمالاجواب ہوگئے
پاکستان کا مشہور لیڈرکون؟ بچوں کے جواب پر پی ٹی آئی رہنمالاجواب ہوگئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نے کراچی میں ایک کا دورہ کیا جہاں بچوں کے غیر سیاسی جواب نے ان کی توقعات پر پانی پھیر دیا۔

ہوایوں کہ فردوس شمیم نقوی نے سکول کے دورے کے دوران بچوں سے سوال کیا کہ ان کے نزدیک پاکستان کی سب سے مشہور شخصیت کون ہیں تو کلاس میں موجود بچوں نے کہا نواز شریف۔سابق نوازشریف کا سن کر فردوس شمیم لاجواب سے نظر آئے جبکہ وہاں موجود اساتذہ اور دیگر لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔ 

#NationRejectsExtension pic.twitter.com/XeKFU3E628

تاہم فردوس رکے نہیں اور ایک اور سوال کرڈالا کہ نواز شریف کیوں مشہور ہیں تو کلاس میں بیٹھی ایک بچی نے جواب دیا کیونکہ انہوں نے اچھے کام کئے ہیں۔

ساری صورتحال فردوس شمیم کی توقعات سے ہٹ کر ثابت ہوئیں۔شاید وہ اپنا یا اپنی جماعت کے کسی شخص کا نام سننا چاہتے تھے،تاہم بچوں نے ثابت کیا کہ وہ غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس