حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نئی سمری تیار کرلی ،اٹارنی جنرل اور ترجمان دفتر خارجہ سپریم کورٹ پہنچ گئے

حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نئی سمری تیار کرلی ،اٹارنی ...
حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نئی سمری تیار کرلی ،اٹارنی جنرل اور ترجمان دفتر خارجہ سپریم کورٹ پہنچ گئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نئی سمری تیار کرلی ،اٹارنی جنرل انور منصور خان ،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق نئی سمری تیار کرلی ، آرمی چیف کی مدت ملازمت کیس میں سمری جمع کرانے کیلئے اٹارنی جنرل انور منصور خان ،فروغ نسیم ،شہزاد اکبر سپریم کورٹ پہنچ گئے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل ،سینیٹر فیصل جاوید اور فرخ حبیب بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں ۔واضح رہے کہ عدالت نے اٹارنی جنرل انور منصور خان اور فروغ نسیم کو ایک بجے تک نئی سمری تیار کرکے جمع کرانے کا حکم دیدیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد