پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلین ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا؟ خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی آزمائے ہوئے ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا اور کوچ جسٹن لینگر نے حتمی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ سے قبل معطل ہونے والے آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر جیمز پیٹنسن کا خلا پر کرنے والے مچل سٹارک میچ میں7وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جس کے باعث بینچ پاور میں شامل مائیکل نیسر اور کیمرون بینکرافٹ کو ایڈیلیڈ میں بھی موقع دئیے جانے کا امکان نہیں۔
ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ برسبین میں میزبان ٹیم اچھا کھیلی،میچ 4روز میں ختم ہونے سے کھلاڑیوں کو آرام بھی مل گیا، ایڈیلیڈ کی وکٹ کا جائزہ لینا باقی ہے لیکن لگ یہی رہا ہے کہ حتمی ٹیم میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہو گی۔