فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کے وکلا دستاویزات سے بھراباکس لے کر الیکشن کمیشن پہنچ گئے

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کے وکلا دستاویزات سے بھراباکس لے کر الیکشن کمیشن ...
فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کے وکلا دستاویزات سے بھراباکس لے کر الیکشن کمیشن پہنچ گئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے معاملے کی سماعت آج ہو گی ،پی ٹی آئی کے وکلا دستاویزات سے بھراباکس لے کر الیکشن کمیشن پہنچ گئے ۔

الیکشن کمیشن آمد پر صحافی کے سوال ”آج کیا پیش کریں گے؟“کے جواب میں پی ٹی آئی کے وکلا نے کہا کہ تمام مطلوبہ دستاویزات سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکروٹنی کمیٹی نے فارن فنڈنگ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے بھی 48 گھنٹوں میں دستاویزات طلب کررکھی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد