وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گنے کی سرکاری قیمت مقررکرنے سے متعلق اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گنے کی سرکاری قیمت مقررکرنے سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں گنے کی سرکاری قیمت کے تعین کے حوالے سے مختلف محرکات کا جائزہ لیاگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گنے کی سرکاری قیمت مقررکرنے سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں گنے کی سرکاری قیمت کے تعین کے حوالے سے مختلف محرکات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وفاقی وزیر اسد عمر اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کو عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ،وزیراعظم نے اقتصادی کمیٹی کے فیصلے پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی کو مسادی طور پر یقینی بنایا جائے گا،گنے کی مقررہ کردہ سرکاری قیمت سے کسانوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ۔