لاہورہائیکورٹ، شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت3 دسمبر تک ملتوی

لاہورہائیکورٹ، شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست ...
لاہورہائیکورٹ، شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت3 دسمبر تک ملتوی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت3 دسمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے شاہد خاقان کوآئندہ سیشن میں شرکت کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آصف زرداری سمیت دیگر ممبرز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے گئے ۔

عدالت نے شاہد خاقان کوآئندہ سیشن میں شرکت کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کہاکہ اگر سپیکر قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈر جاری کردیں تو آگاہ کردیاجائے،سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کے بعد تفصیلی فیصلہ دیں گے ،جسٹس انوارالحق پنوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی تمام ممبر ز کی طرف سے نمائندگی کررہے ہیں،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور