ہواوے کے ’وائی سیریز‘ کے سمارٹ فونز کی مقبولیت کے بعد نیا شاہکار’ہواوے وائی 9ایس ‘متعارف کروا دیا گیا ، فیچرز ایسے کہ دل موہ لیے

ہواوے کے ’وائی سیریز‘ کے سمارٹ فونز کی مقبولیت کے بعد نیا شاہکار’ہواوے ...
ہواوے کے ’وائی سیریز‘ کے سمارٹ فونز کی مقبولیت کے بعد نیا شاہکار’ہواوے وائی 9ایس ‘متعارف کروا دیا گیا ، فیچرز ایسے کہ دل موہ لیے

  



لاہور(پروموشنل ریلیز) چینی سمارٹ فون ساز کمپنی ہواوے کے ’وائی سیریز‘ کے سمارٹ فونز پاکستانی مارکیٹ میں فروخت کے ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ حال ہی میں کمپنی کی طرف سے ’ہواوے وائی 9‘ متعارف کروایا گیا جو اپنی اوسط قیمت، شاندار فیچرز اور خوبصورت ڈیزائن کے باعث آتے ہی مارکیٹ میں بے حد مقبول ہو گیا۔ وائی 9کی اس شاندار کامیابی کے بعد کمپنی کی طرف سے نیا ماڈل ’ہواوے وائی 9ایس ‘متعارف کروا دیا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز بھی ایسے شاندار ہیں کہ اس کو وائی 9سے بھی زیادہ پذیرائی ملنے کی توقع ہے۔

اوسط قیمت کے اس موبائل فون میں کمپنی کی طرف سے ایسے فیچرز صارفین کو مہیا کیے گئے ہیں کہ جو مہنگے ترین موبائل فونز میں بمشکل ملتے ہیں۔ اس میں 6.59انچ فل ایچ ڈی الٹرا فل ویو ڈسپلے دیا گیاہے۔ بیک پر مصنوعی ذہانت کا حامل 48میگاپکسل کا ٹرپل کیمرا اور فرنٹ پر مصنوعی ذہانت کا حامل 16میگا پکسل پاپ اپ کیمرا مہیا کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اس فون میں 6جی بی ریم اور 128جی بی سٹوریج دی گئی ہے جسے 512جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ان شانداراور طاقتور فیچرز کے ساتھ اس فون کا ڈیزائن ایسا خوبصورت بنایا گیا کہ پاکستانی مارکیٹ میں صارفین نے ہواوے وائی 9کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔ اس کی پریمیئم گلاس باڈی کی چمک دمک صارفین کو لبھانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ہواوے وائی 9ایس کی پیشگی بکنگ 30نومبر شروع ہو رہی ہے اور 6دسمبر تک جاری رہے گی۔

ہواوے وائی 9ایس کی تعارفی تقریب لاہور میں ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہواوے کے کنٹری منیجر مسٹر سکاٹ ہوانگ کا کہنا تھا کہ ”ہواوے کی وائی سیریز پاکستان ہی نہیں، دنیا بھر میں صارفین کی پسندیدہ موبائل فون سیریز بن چکی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں دنیا بھر میں اس سیریز کے 20کروڑ سے زائد فون فروخت ہو چکے ہیں اور آج ہم ہواوے وائی سیریز فیملی کے نئے ممبر کا تعارف کروانے جا رہے ہیں جس کا نام ہواوے وائی 9ایس ہے۔

مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں صارفین اس سے قبل وائی سیریز کے سمارٹ فون کو جو محبت دے رہے ہیں اس کا تسلسل جاری رہے گا اور وائی 9ایس کو بھی اسی طرح ریکارڈ پسندیدگی ملے گی۔ “

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی