”میری والدہ کے قریبی رشتہ دار پاکستان میں رہتے ہیں اور۔۔۔“ معین علی پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہو گئے، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی جل بھن جائیں

”میری والدہ کے قریبی رشتہ دار پاکستان میں رہتے ہیں اور۔۔۔“ معین علی پاکستان ...
”میری والدہ کے قریبی رشتہ دار پاکستان میں رہتے ہیں اور۔۔۔“ معین علی پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہو گئے، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی جل بھن جائیں

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر معین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے بیتاب ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس لیگ میں شرکت ایک عرصہ سے خواہش تھی۔

تفصیلات کے مطابق معین علی کا کہنا ہے کہ ایک عرصہ سے خواہش تھی کہ پی ایس ایل میں شرکت کروں، اگر کسی فرنچائز نے منتخب کیا تو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ کے قریبی رشتہ دار پاکستان میں رہتے ہیں،ایک عرصہ بعد ان سے ملاقات اور پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کا موقع ملے گا۔

معین علی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ میچز کے دوران شاندار ماحول دیکھنے میں آتا ہے، کرکٹرز بھی ہوم گراؤنڈز پر اپنے ملکی پرستاروں کے سامنے پرفارم کرنا پسند کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کیلئے معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، امید ہے کہ جلد ہی پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہوجائیں گی۔

مزید : کھیل