”سٹیو سمتھ شکایت کرتے رہے کہ میری نیند پوری نہیں ہوئی اور۔۔۔“ یاسر شاہ نے ’کمال‘ کر دیا

”سٹیو سمتھ شکایت کرتے رہے کہ میری نیند پوری نہیں ہوئی اور۔۔۔“ یاسر شاہ نے ...
”سٹیو سمتھ شکایت کرتے رہے کہ میری نیند پوری نہیں ہوئی اور۔۔۔“ یاسر شاہ نے ’کمال‘ کر دیا

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) برسبین ٹیسٹ میں یاسر شاہ کا شکار بننے والے سٹیو سمتھ نیند کی کمی کا شکار ہو گئے تاہم اس کیساتھ ہی وہ ایڈیلیڈ میں بہتر کارکردگی دکھانے اور یاسر شاہ کے ہاتھوں آﺅٹ نہ ہونے کیلئے بھی فکرمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز میں رنز کے انبار لگانے والے سٹیو سمتھ برسبین ٹیسٹ میں صرف 4 رنز پر یاسر شاہ کا شکار بننے کے بعد ایڈیلیڈ میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے فکرمند ہیں۔ آسٹریلین کپتان ٹم پین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سٹیو سمتھ میچ سے قبل رات کو نیند پوری نہ ہونے کی شکایت کرتے رہے ہیں اور اس مسئلہ کے حل کیلئے مشاورت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، امید ہے کہ ایڈیلیڈ میں وہ ہشاش بشاش اور یاسر شاہ کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ سٹیو سمتھ ایک میٹرس کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر ہی نہیں بلکہ اس میں سرمایہ کاری بھی کرچکے ہیں، ٹم پین کا کہنا ہے کہ سٹیو سمتھ کا نیند پوری نہ کرپانے کا مسئلہ ان کی میٹرس کمپنی کیلئے بھی کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑ رہا۔

مزید : کھیل