”ہمیں پاکستان کیخلاف اب بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی کیونکہ۔۔۔“ سٹیو سمتھ دوسرے ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ’گھبرا‘ گئے

”ہمیں پاکستان کیخلاف اب بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی کیونکہ۔۔۔“ سٹیو سمتھ ...
”ہمیں پاکستان کیخلاف اب بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی کیونکہ۔۔۔“ سٹیو سمتھ دوسرے ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ’گھبرا‘ گئے

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم مختلف منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے جوابی وار کرنے کی کوشش کرے گی اس لئے ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سٹیو سمتھ نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کا آغاز سست تھا لیکن دوسری باری میں بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے اچھی اننگز کھیلیں،اس سے مہمان کرکٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا البتہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں صورتحال مختلف ہوگی،پنک بال سے عام طور پر بڑے سکور نہیں بنتے جبکہ ہمارے فاسٹ باﺅلرز حریف کیلئے مشکلات پیدا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشز سیریز میں کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے تبدیلیاں ہوتی رہیں البتہ ایڈیلیڈ میں فیصلہ سلیکٹرز کوکرنا ہے۔کنڈیشنز ہمارے حق میں ہونے کے باوجود کسی حریف کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کر سکتے، پاکستانی ٹیم مختلف پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے جوابی وار کرنے کی کوشش کریں گے،ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔

مزید : کھیل