اظہر علی نے محمد عباس کو ٹیم میں شامل کرنے کی تصدیق کر دی، مزید کیا تبدیلیاں کی جائیں گی؟ خبر آ گئی

اظہر علی نے محمد عباس کو ٹیم میں شامل کرنے کی تصدیق کر دی، مزید کیا تبدیلیاں ...
اظہر علی نے محمد عباس کو ٹیم میں شامل کرنے کی تصدیق کر دی، مزید کیا تبدیلیاں کی جائیں گی؟ خبر آ گئی

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں فاسٹ باﺅلر محمد عباس کی شمولیت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس ٹیسٹ میچ میں خود تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمد عباس ورلڈ کلاس باؤلر ہیں اور ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔محمد عباس ردہم میں آ گئے ہیں اور پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں جنہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور حتمی ٹیم کا اعلان کی ہی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں گزشتہ دو ٹورز میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی بالخصوص باﺅلنگ کے شعبے میں متاثر نہیں کر سکے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں نامناسب وکٹوں اور گیندوں کے باعث تیز باؤلرز نہیں آ رہے تھے اور میڈیم فاسٹ باﺅلرز وکٹیں لے رہے تھے جبکہ 30-40 اوورز میں ٹیمیں آﺅٹ ہو رہی تھیں لیکن اب نئے ڈومیسٹک سسٹم کے تحت باؤلرز کو زور لگانا پڑ رہا ہے جو اچھی بات ہے۔ 

پہلے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تیسرے اور چوتھے روز اچھی مزاحمت کی اور یہ ہمارا مثبت پہلو ہے۔تین آﺅٹ ہونے کے باوجود ہم نے 300 سے زیادہ سکور کیا جس کے باعث ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اچھا مقابلہ کریں گے، ڈریسنگ روم کا ماحول بہت مثبت ہے۔

مزید : کھیل