پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کیوں ہوئی؟ سابق آسٹریلین کپتان نے افسوسناک وجوہات بتا دیں

پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کیوں ہوئی؟ سابق آسٹریلین کپتان نے افسوسناک ...
پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کیوں ہوئی؟ سابق آسٹریلین کپتان نے افسوسناک وجوہات بتا دیں

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مارک ٹیلر نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس سے مایوسی ہوئی، اظہر علی کی زیر قیادت ٹیم کو ایڈیلیڈ میں گلابی گیند سے کھیلے جانے الے ٹیسٹ میچ میں اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارک ٹیلر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے برسبین میں دوسرے دن جس طرح باﺅلنگ اور فیلڈنگ کا طریقہ اپنایا وہ مناسب نہیں تھا کیونکہ گیند پر اضافی رفتار ان کی باﺅلنگ اور ان کی بیٹنگ سے زیادہ فیلڈنگ پر اثر انداز ہوتی ہے جس کے نتیجے میں رنز بنتے ہیں، اس پاکستان کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے اور اپنی فیلڈنگ پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مارک ٹیلر کے مطابق منفی ذہنیت بھی پاکستانی ٹیم کو پیچھے رکھنے کی ایک وجہ ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم میں تھوڑا سا اس بات کا بھی احساس ہے کہ جب وہ آسٹریلیا آئیں گے تو ان کا مقابلہ سخت ہوگا اور وہ جیتنے کیلئے جدوجہد کریں گے ، جو کہ غلط رویہ ہے اور اسے توڑنا مشکل ہے۔ آپ کو ایک مضبوط پہلو کی ضرورت ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے ایک مضبوط رہنما درکار ہے جو ٹیم کو اس منفی سوچ سے نکالے۔

مزید : کھیل