”فواد عالم نے کبھی مجھ سے یہ نہیں کہا کہ ۔۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی فواد کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں

”فواد عالم نے کبھی مجھ سے یہ نہیں کہا کہ ۔۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا انکشاف کر ...
”فواد عالم نے کبھی مجھ سے یہ نہیں کہا کہ ۔۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی فواد کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فواد عالم نے مجھ سے کبھی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بات نہیں رکی اور ہمیشہ اپنی بہترین بلے بازی سے ہی ناقدین کو جواب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹیم میں انتخاب کیلئے کئی مرتبہ فواد کا نام زیر بحث آیا ہے لیکن انہوں نے خود کبھی بھی مجھ سے ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بات نہیں کی۔

سابق کپتان نے فواد عالم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنے اور میچ میں ڈبل سنچری بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فواد نوجوان کرکٹرز کے لئے مثال ہیں، ان کی سب سے اچھی خوبی یہ ہے کہ وہ ہر سیزن میں اپنی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں فواد عالم نے عمدہ اننگز کھیلی ہیں اور اب وہ پاکستان ٹیم میں آنے کے قریب تر رہے ہیں، اگر وہ ایسے ہی پرفارمنس دکھاتے رہے تو قومی ٹیم میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید : کھیل