”ٹیسٹ کرکٹ بہت مشکل ہے اور اس میں آنے کیلئے۔۔۔“ امام الحق نے بھی بیان داغ دیا

”ٹیسٹ کرکٹ بہت مشکل ہے اور اس میں آنے کیلئے۔۔۔“ امام الحق نے بھی بیان داغ دیا
”ٹیسٹ کرکٹ بہت مشکل ہے اور اس میں آنے کیلئے۔۔۔“ امام الحق نے بھی بیان داغ دیا

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بہت مشکل ہے اور اس کیلئے ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ گلابی گیند اور ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ طویل طرز کی کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت اچھا اقدام ہے جو لوگوں کیلئے تفریح کا سبب بنتا ہے۔برسبین ٹیسٹ میں رضوان اوربابر نے بہت اچھا کھیلا جس سے ٹیم کو حوصلہ ملا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں بھرپورکم بیک کریں گے۔

امام الحق نے کہا کہ ہمارے پاس پریکٹس کیلئے دو دن ہیں اورہم نے ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ بھی کھیلا تھا جس میں گلابی گیند سے کھیلتے ہوئے کوئی دقت نہیں ہوئی۔ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں اور ہمیں ہرطرح کے حالات میں کارکردگی دکھانی ہوتی ہے، ہر کسی کا مائنڈ سیٹ مختلف ہوتا ہے اگر مجھے موقع ملا تو میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ 15 کھلاڑیوں کے سکواڈ میں ہوں تو آپ کو تیار رہنا چاہیے کیونکہ آپ کو کبھی موقع مل سکتا ہے،ہمارا بیٹنگ یونٹ بہت محنت کررہا ہے جس کے بہتر نتائج ملیں گے۔یاسرشاہ ورلڈ کلاس باؤلر ہیں اور سمتھ ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، اس لئے دونوں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔

مزید : کھیل