نسیم شاہ 4 سال قبل کس کی کرکٹ اکیڈمی میں آئے اور ان کا کوچ کون ہے؟ ناقابل یقین انکشاف آپ کو بھی حیران کر دے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچز میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
انہوں نے برسبین ٹیسٹ میچ میں بھی قابل ذکر کارکردگی دکھائی جس کے بعد ماہرین کرکٹ انہیں مستقبل کا سپر سٹار قرار دے رہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آج سے 4 سال قبل یعنی 12 سال کی عمر میں وہ کس کی کرکٹ اکیڈمی میں آئے اور ان کا کوچ کون ہے؟ یہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی کہ وہ عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرتے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ 12 سال کی عمر میں عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی آئے اور عبدالقادر مرحوم کے بیٹے سلمان قادر نے ان کی ٹریننگ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ جب ہماری اکیڈمی میں آئے تو اس وقت ان کی عمر صرف 12 سال تھی جبکہ ڈاکٹرز نے بھی ان کی عمر کی تصدیق کی کہ وہ واقعی 12 سال کے ہیں۔