وہ بچے جنہیں ان کے والدین تسلیم کرنے کو تیار نہیں، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم عمران خان کا نام کس فہرست میں ڈال دیا؟ ہنگامہ برپا ہو گیا

وہ بچے جنہیں ان کے والدین تسلیم کرنے کو تیار نہیں، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ...
وہ بچے جنہیں ان کے والدین تسلیم کرنے کو تیار نہیں، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم عمران خان کا نام کس فہرست میں ڈال دیا؟ ہنگامہ برپا ہو گیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایسے بچوں کی ایک فہرست اپنی رپورٹ میں شائع کی ہے جنہیں ان کے والدین تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ اخبار کی طرف سے اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اخبار لکھا ہے کہ ”عمران خان آج سنجیدگی اور متانت کا حامل قوم پرست لیڈر ہے اور پاکستان کا وزیراعظم ہے۔ قبل ازیں ان کی شہرت ایک کرکٹ سٹار اور ’لیجنڈری لیڈیز مین‘ (Legendary Ladies' man)کی تھی۔ ان کی مبینہ بیٹی ٹیریان شکل میں بھی اپنے باپ سے بہت مشابہت رکھتی ہے۔“

اخبار لکھا ہے کہ ”ٹیریان کی بھی اپنے باپ کی طرح خوبصورت مسکراہٹ اور سانولی رنگت ہے۔ وہ 1992ءمیں عمران خان کی جمائما گولڈ سمتھ کے ساتھ شادی سے تین سال قبل عمران خان کے سیتا وائٹ کے ساتھ معاشقے کے نتیجے میں پیدا ہوئی تھی۔ سیتا وائٹ اپنے امیر باپ کی اربوں کی جائیداد کی وارث تھی۔تاہم عمران خان نے کبھی ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کیا۔ تاہم سیتا وائٹ یہ معاملہ عدالت لے کر گئی اور عدالت نے 1997ءمیں فیصلہ سناتے ہوئے ٹیریان کو عمران خان کی بیٹی قرار دے دیا تھا۔ 2004ءمیں سیتا وائٹ کی موت کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ٹیریان کی کفالت اپنے ذمہ لے لی تھی۔“

اخبار نے عمران خان کے علاوہ آرنلڈ شیوارزنیگر اور ان کے بیٹے مبینہ بیٹے جوزف بینہ ، کلنٹ ایسٹ ووڈ اور ان کے مبینہ بیٹے سکاٹ، ایڈی مورفی اور ان کی مبینہ بیٹی اینجل آئرس، گیون روزڈیل اور ان کی مبینہ بیٹی ڈیزی لووے، بورس بیکر اور ان کی بیٹی اینا ارمیکووا و دیگر کو بھی اس فہرست میں شامل کیا ہے۔ ان میں سے کچھ لوگ دہائیوں تک اپنی ان اولادوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے آئے تاہم اب وہ ان کے کافی قریب آ چکے ہیں۔ جیسا کہ اخبار نے بورس بیکر کے بارے میں لکھا کہ ہے اب وہ اپنی بیٹی اینا ارمیکووا کے کافی قریب آ چکے ہیں اور دونوں اکثر ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں۔

مزید : برطانیہ