کھیل کے سامان کی توہین، سہیل تنویر کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ خبر آ گئی

کھیل کے سامان کی توہین، سہیل تنویر کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ خبر آ گئی
کھیل کے سامان کی توہین، سہیل تنویر کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ خبر آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ناردرن کے کرکٹر سہیل تنویر کو تنبیہ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر کو یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں بلوچستان کے خلاف نویں راو¿نڈ کے میچ میں کھیل کے سامان کی توہین کرنے سے متعلق لیول 1 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔میچ میں بلوچستان کی دوسری اننگز میں باﺅلنگ کے دوران ناردرن کے سہیل تنویر کو وکٹ حاصل نہ کرنے پر مایوسی میں گیند کو لات مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور عمران جاوید نے سہیل تنویر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔سہیل تنویر کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری احمر سعید نے انہیں تنبیہ جاری کردی۔

مزید : کھیل