’پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز مجھے کمرے میں بلا کر دروازہ بند کردیا کرتے تھے اور ۔۔۔‘ بولڈ اداکارہ راکھی ساونت بھی کاسٹنگ کاﺅچ پر پھٹ پڑیں

’پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز مجھے کمرے میں بلا کر دروازہ بند کردیا کرتے تھے اور ...
’پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز مجھے کمرے میں بلا کر دروازہ بند کردیا کرتے تھے اور ۔۔۔‘ بولڈ اداکارہ راکھی ساونت بھی کاسٹنگ کاﺅچ پر پھٹ پڑیں

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی انڈسٹری میں کاسٹنگ کاﺅچ کے کئی واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی ماں ہسپتالوں سے کچرا اٹھانے کا کام کرتی تھی اور وہ دونوں لوگوں کا بچا ہوا کھانا کھاتے تھے۔اداکارہ کے مطابق جب انہوں نے فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی شروع کی تو بہت سی ناگوار پیشکشوں کا سامنا کرنا پڑا۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ جب وہ اپنا پورٹ فولیو لے کر پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے ملنے جاتی تھیں تو وہ کمرے کا دروازہ بند کردیا کرتے تھے، میں بچ بچا کر مشکل سے وہاں سے بھاگا کرتی تھی۔

آئٹم گرل نے بتایا کہ آڈیشن کے دوران اکثر ان سے اپنا ’ٹیلنٹ ‘دکھانے کا مطالبہ کیا جاتا تھا ، ”پہلے تو مجھے ’ ٹیلنٹ‘ کا پتا ہی نہیں تھا لیکن جب سمجھ آئی تو وہاں سے بھاگ کھڑی ہوتی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد اداکارائیں بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاﺅچ کے انکشافات کرچکی ہیں، بعض اداکاراﺅں نے می ٹو مہم کے تحت انڈسٹری کے بڑے ناموں پر ہراسانی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

مزید : تفریح