دنیا کا وہ نقلی شہر جسے بالکل اصلی کی طرح بنایا گیا ہے لیکن وہاں کوئی بھی نہیں رہتا

دنیا کا وہ نقلی شہر جسے بالکل اصلی کی طرح بنایا گیا ہے لیکن وہاں کوئی بھی نہیں ...
دنیا کا وہ نقلی شہر جسے بالکل اصلی کی طرح بنایا گیا ہے لیکن وہاں کوئی بھی نہیں رہتا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں ایک جعلی شہر بنایا گیا ہے جس کا مقصد ایسا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔میل آن لائن کے مطابق یہ شہر ورجینیا کے علاقے بلیک سٹون میں واقع ہے جو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے قائم کیا ہے۔ اس شہر میں ڈپلومیٹک سپیشل ایجنٹس کو دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتخانوں اور امریکی شہریوں کا تحفظ کرنا اور ان پر ہونے والے کسی بھی طرح کے ممکنہ حملوں کو روکنا ہے۔

یہ شہر 1300مربع ایکڑ پر مشتمل ہے۔ یہاں 2ہزار سے زائد فیڈرل ایجنٹس کو تربیت دی جائے گی جو دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں، سفیروں اور امریکی شہریوں کی حفاظت کریں گے۔اس شہر میں امریکی سفارتخانوں اور دوسری عمارات کے ماڈل بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں دنیا بھر کے دارالحکومتوں جیسی سڑکیںاور عمارتیں وغیرہ بنائی گئی ہیں۔ یہاں ایک سموک ہاﺅس بھی قائم کیا گیا ہے جس میں ایجنٹس کو آتشزدگی کی زد میں آنے والی عمارات سے باہر نکلنے کی تربیت دی جائے گی۔واضح رہے کہ 2012ءمیں بن غازی میں دو امریکی تنصیبات پر حملے کیے گئے جس کے بعد یہ جعلی شہر بنانے اور فیڈرل ایجنٹس کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس