اب کون سے پاکستانی بغیر کسٹم ڈیوٹی گاڑی امپورٹ کرسکیں گے؟ بڑی خوشخبری آگئی

اب کون سے پاکستانی بغیر کسٹم ڈیوٹی گاڑی امپورٹ کرسکیں گے؟ بڑی خوشخبری آگئی
اب کون سے پاکستانی بغیر کسٹم ڈیوٹی گاڑی امپورٹ کرسکیں گے؟ بڑی خوشخبری آگئی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک سے گاڑی درآمد کرنے پر بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے تاہم امکان پیدا ہو گیا ہے کہ بہت جلد پاکستانی 3ہزار سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیاں بغیر کسی ٹیکس کے درآمد کر سکیں گے۔ گلف نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے یہ تجویز دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تیل کی کھپت کو کم کرنے اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہائبرڈ کاروں کی درآمد پر ٹیکس ختم کر دینا چاہیے۔

اس معاملے پر وزارت اقتصادی امور کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں زلفی بخاری کی اس تجویز کے متعلق بتایا گیا۔ اپنی اس تجویز پر زلفی بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ”اس منصوبے کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی خزانے میں شراکت کے بدلے انعام دینا بھی مقصود ہے۔ اس کے علاوہ اس سے ہنڈی اور حوالے کے کلچر کا بھی خاتمہ ہو گا۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد