دلہن کا اپنی ہی شادی پر پنجابی گانے پر بے مثال رقص، سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا

دلہن کا اپنی ہی شادی پر پنجابی گانے پر بے مثال رقص، سوشل میڈیا پر طوفان برپا ...
دلہن کا اپنی ہی شادی پر پنجابی گانے پر بے مثال رقص، سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی بیاہ پر دولہا کے یاروں کے بھنگڑے اور دلہن کی سہیلیوں کا رقص تو ہوتا ہی ہے، گزشتہ دنوں بھارت میں خود ایک دلہن نے اپنی شادی پر ایسا کمال رقص کیا کہ ویڈیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس دلہن کا نام ’پراتشتہ اروڑا‘ ہے جس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے ڈانس کی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں وہ سرخ عروسی جوڑے میں ہوتی ہے اور پنجابی گانے ’ہولی ہولی‘ پر کمال مہارت کے ساتھ رقص کر رہی ہوتی ہے۔

یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور اب تک اسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو پرسینکڑوں لوگوں نے کمنٹس میں دلہن کو شادی کی مبارکباد دی اور اس کی خوبصورتی اور ڈانس میں مہارت کی تعریف کی۔ مائل پربھا نامی ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ ”مجھے آج تک انٹرنیٹ پر اتنی کوئی ویڈیو پسند نہیں آئی۔ اس ویڈیو کو میں بار بار دیکھتی جا رہی ہوں اور میرا دل نہیں بھر رہا۔پراتشتہ، تم سچ میں شہزادی لگ رہی ہو۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس