قطر میں 2022ءورلڈ کپ، پاکستان نے پاک فوج قطر بھیجنے کی پیشکش کردی

قطر میں 2022ءورلڈ کپ، پاکستان نے پاک فوج قطر بھیجنے کی پیشکش کردی
قطر میں 2022ءورلڈ کپ، پاکستان نے پاک فوج قطر بھیجنے کی پیشکش کردی

  



دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے قطر کو فٹ بال ورلڈ کپ 2020ءکے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔ یہ پیشکش صدرمملکت عارف علوی نے قطرایمری گارڈ کے کمانڈر سٹاف میجر جنرل حزہ بن خلیل بن منصور الشہوانی سے ملاقات کے دوران کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ”پاک فوج فیفا ورلڈ کپ کے دوران بہترین سکیورٹی دے سکتی ہے۔پاک فوج کا سکیورٹی کے شعبے میں بہت وسیع تجربہ ہے چنانچہ ورلڈ کپ کے دوران وہ امن و امان کی صورتحال کو بخوبی سنبھال سکتی ہے۔ “

صدر مملکت کا اس دوران کہنا تھا کہ ”قطر کو دفاعی سامان کی برآمد اور قطر کے ساتھ مل کر مشترکہ پیداواری منصوبے شروع کرنے کی بہت وسیع گنجائش ہے۔ “ انہوں نے 2016ءمیں قطر کو 8سپر مشاق تربیتی طیاروں کی فروخت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین دفاعی تعاون قابل ستائش ہے اور اس میں مزید فروغ لانا چاہیے۔صدر مملکت نے اس دوران کشمیر کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ قطر کو کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ بھارت کو ان مظالم سے روکا جا سکے جو وہ کشمیریوں پر کر رہا ہے۔

مزید : عرب دنیا