انسٹاگرام سے سینکڑوں فحش اداکاراﺅں کا صفایا ہوگیا

انسٹاگرام سے سینکڑوں فحش اداکاراﺅں کا صفایا ہوگیا
انسٹاگرام سے سینکڑوں فحش اداکاراﺅں کا صفایا ہوگیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام نے فحش فلموں کی اداکاراﺅں کے اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کرنے کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے باعث اب تک انسٹاگرام سے سینکڑوں فحش اداکاراﺅں کا صفایا ہو چکا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اڈلٹ پرفارمرز ایکٹرز گلڈ کی صدر الینا ایونز کا اکاﺅنٹ بھی ڈیلیٹ ہو چکا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ”مجھے معلوم ہے کہ اب اگر میں دوبارہ اکاﺅنٹ بناﺅں گی تو وہ بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ انسٹاگرام پر رہنے کے لیے ایک جنگ لڑ رہے ہیں۔“

الینا ایونز کے گروپ کو اب تک 1300سے زائد فحش فلموں کے اداکاروں اور اداکاراﺅں کی رپورٹ مل چکی ہے جن کے اکاﺅنٹ انسٹاگرام سے ہٹائے جا چکے ہیں، کیونکہ ان کی پوسٹ کی گئی فحش تصاویر انسٹاگرام کے قواعدوضوابط کے خلاف ہوتی تھیں۔ الینا ایونز کا کہنا تھا کہ ”انسٹاگرام انتظامیہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔ انہیں ہمارے ساتھ بھی وہی سلوک کرنا چاہیے جو ہالی ووڈ اور دیگر انڈسٹریز کے اداکاروں اور اداکاراﺅں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ہمیں بھی وہی عزت ملنی چاہیے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس