لاہور لندن اور نیویارک سے زیادہ محفوظ قرار، تازہ رپورٹ نے پاکستانیوں کو خوش کردیا

لاہور لندن اور نیویارک سے زیادہ محفوظ قرار، تازہ رپورٹ نے پاکستانیوں کو خوش ...
لاہور لندن اور نیویارک سے زیادہ محفوظ قرار، تازہ رپورٹ نے پاکستانیوں کو خوش کردیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ چند سالوں میں لاہور میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی بہتر ہوئی ہے اور اب یہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا کہ ورلڈ کرائم انڈیکس میں لاہور کو لندن، نیویارک اور میلبرن سے زیادہ محفوظ شہر قرار دے دیا گیا ہے۔ 328شہروں کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر دنیا کا خطرناک ترین شہر اور آخری نمبر پر دنیا کا محفوظ ترین شہر آتے ہیں۔ اس میں لاہور کا رواں سال 201واں نمبر آیا۔ گزشتہ سال لاہور کا نمبر 174تھا گویا اس ایک سال میں بھی لاہور کی سکیورٹی صورتحال میں کافی بہتری آئی۔

ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اسلام آباد کو اس فہرست میں دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے جو 244ویں نمبر پر آیا ہے جبکہ کراچی خطرناک ترین شہروں میں شامل ہوا جس کا نمبر 71واں ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کو دنیا کا خطرناک ترین جبکہ ابوظہبی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور