وہ خاتون جو جنس تبدیل کروا کر مرد بنی، لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ اب دوبارہ عورت بن رہی ہے؟ انتہائی حیران کن کہانی

وہ خاتون جو جنس تبدیل کروا کر مرد بنی، لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ اب دوبارہ عورت ...
وہ خاتون جو جنس تبدیل کروا کر مرد بنی، لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ اب دوبارہ عورت بن رہی ہے؟ انتہائی حیران کن کہانی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشروں میں جنسی تبدیلی کی لت عام ہو چکی ہے اور پھر اکثر لوگ اپنے جنس تبدیلی کے فیصلے پر تمام عمر پچھتاتے نظر آتے ہیں۔ اب اس خاتون ہی کی کہانی سن لیں جو پہلے سرجری کروا کے عورت سے مرد بنی اور 17سال مرد رہنے کے بعد اب دوبارہ عورت بن رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام ڈیبی ہے جس نے 44سال کی عمر میں اپنی جنس تبدیل کروائی اور مرد بن گئی۔ ڈاکٹروں نے اس کی کلائی سے گوشت لے کر اس کو مصنوعی مردانہ عضو مخصوصہ بھی لگایا تاہم اب ڈیبی کا کہنا ہے کہ اپنی جنس تبدیل کروانا اس کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

ٹی وی پروگرام ’نیوز نائٹ‘ میں ڈیبی نے کہا کہ ”میں اپنے فیصلے پر بہت پچھتا رہی ہوں۔ جب میں سوچتی ہوں کہ میں نے مرد بن کر جو 17سال گزارے اب وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے تو میرا دل بیٹھنے لگتا ہے کہ میں نے خود اپنے ہاتھوں اپنی زندگی برباد کر لی۔ میں ٹی وی چینلز پر جنس تبدیل کروانے والے مردوخواتین کودیکھتی تھی اور انہی سے مجھے ترغیب ملی اور میں یہ غلطی کر بیٹھی۔ اب میں واپس عورت بننے کے لیے بے چین ہوں اور خواتین کا جنسی ہارمون ایسٹروجن لے رہی ہوں۔میں اب کسی بھی طرح واپس وہی ڈیبی بننا چاہتی ہوں جو میں ہوا کرتی تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس