ہواوے کا وہ موبائل فون جس نے ایپل اور سام سنگ کو بھی مات دے دی

ہواوے کا وہ موبائل فون جس نے ایپل اور سام سنگ کو بھی مات دے دی
ہواوے کا وہ موبائل فون جس نے ایپل اور سام سنگ کو بھی مات دے دی

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ایک اور سمارٹ فون ماڈل نے ایپل اور سام سنگ کو شکست دے دی۔ میل آن لائن کے مطابق ہواوے کا یہ ماڈل ’میٹ 20ایکس‘ ہے جس نے آئی فون ایکس ایس میکس اور گلیکسی ایس 10پلس اور نوٹ 10پلس کو کیمرے کی کارکردگی اور آڈیو کے معیار میں مات دی ہے۔ موبائل فونز کی کارکردگی کا موازنہ کرنے والی آزاد فرم DXOMarkنے ان چاروں موبائل فونز کے کیمروں اور آڈیو کوالٹی کے ٹیسٹ کیے اور ان میں ہواوے میٹ 20ایکس کی کارکردگی سب سے بہتر رہی۔

فرم کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”اب تک ہم نے جتنی بھی جدید ترین ڈیوائسز ٹیسٹ کی ہیں ان سب سے ہواوے میٹ 20ایکس کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے۔ اس فون نے 75پوائنٹ حاصل کیے اور 10پوائنٹ سے گلیکسی ایس 10پلس اور 9پوائنٹ سے نوٹ 10پلس کو شکست دی۔ میٹ 20ایکس واحد اینڈرائیڈ فون ہے جس کے پوائنٹس آئی فون ایکس میکس سے زیادہ آئے اور اس نے اسے بھی شکست دی۔“

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی