ٹیچر نے کلاس میں دسویں جماعت کے بچوں کو فحش فلم دکھادی، ہنگامہ برپاہوگیا

ٹیچر نے کلاس میں دسویں جماعت کے بچوں کو فحش فلم دکھادی، ہنگامہ برپاہوگیا
ٹیچر نے کلاس میں دسویں جماعت کے بچوں کو فحش فلم دکھادی، ہنگامہ برپاہوگیا

  



منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض دیگر ممالک کی طرح فلپائن میں بھی بچوں کو جنسی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ گزشتہ دنوں جنسی تعلیم کے دوران ہی فلپائن کے ایک ٹیچر نے دسویں جماعت کے بچوں کو فحش فلم دکھا دی جس پرملک بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ فلپائنز لائف سٹائل کے مطابق یہ قبیح حرکت فلپائن کے شہر ایلولیو میں واقع پیلی نیشنل ہائی سکول میں ایک ٹیچر نے کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر کے میئر نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اس واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے محکمے کو کہا ہے کہ وہ ٹیچرز کو سکھائیں کہ انہیں بچوں کو کیسے جنسی تعلیم دینی ہے۔ ایلولیو کے محکمہ تعلیم نے اس ٹیچر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ کئی بچوں نے گواہی دی ہے کہ ان کے ٹیچر نے انہیں کلاس میں فحش فلم دکھائی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس