اربوں روپے کی مالک ماڈل دیوالیہ ہوگئی، کس وجہ سے پائی پائی کو محتاج ہوگئی؟ انتہائی عبرتناک کہانی

اربوں روپے کی مالک ماڈل دیوالیہ ہوگئی، کس وجہ سے پائی پائی کو محتاج ہوگئی؟ ...
اربوں روپے کی مالک ماڈل دیوالیہ ہوگئی، کس وجہ سے پائی پائی کو محتاج ہوگئی؟ انتہائی عبرتناک کہانی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 45ملین پاﺅنڈ (تقریباً 9ارب روپے)کی مالک برطانوی گلوکارہ و ماڈل کیٹی پرائس دیوالیہ ہو گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق کیٹی پرائس نے اپنی 9ارب کی تمام دولت پلاسٹک سرجری، عالیشان گھر اور اس میں درجنوں ملازمین اور دیگر اللوں تللوں پر اڑا دی اور اب وہ 8لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 16کروڑ روپے) کی مقروض ہیں۔ اپنے قرض خواہوں کو کئی ماہ سے 12ہزار پاﺅنڈ ماہانہ کی مقررہ رقم ادا نہیں کر رہی تھیں جس پر قرض خواہوں نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

اب عدالت نے کیٹی پرائس کو دیوالیہ قرار دیتے ہوئے ان کے اثاثے فروخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔41سالہ کیٹی پرائس کے اثاثوں میں ان کا 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 40کروڑ روپے)کا عالیشان گھر بھی شامل ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کیٹی پرائس کے اثاثے فروخت کرنے کے لیے ’ٹرسٹی‘ مقرر کیا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ نے اپنی پلاسٹک سرجری پر 25ہزار پاﺅنڈ خرچ کیے۔ 20لاکھ پاﺅنڈ کا گھر بنایا اور اس میں مالی، باورچی، ڈرائیور سمیت کئی ملازمین رکھے۔ ان ملازمین کی تنخواہوں اور گھر کے دیگر اخراجات پر کیٹی پرائس نے 1لاک 20ہزار پاﺅنڈ خرچ کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 3لاکھ پاﺅنڈ کی ایک گلابی رنگ کی ہارس باکس (گھوڑوں کو لیجانے والی گاڑی)خریدی، کہ وہ گھڑسواری کی بہت شوقین تھیں اور انہوں نے کئی قیمتی گھوڑے پال رکھے تھے۔

وہ ایک ہفتے کا 1500پاﺅنڈ اپنے مینی کیور اور پیڈی کیور پر جبکہ 1ہزار پاﺅنڈ بالوں کی نگہداشت پرخرچ کرتی رہیں۔ آئے روز وہ مساج کرواتی تھیں جس پر 800پاﺅنڈ خرچ آتا تھا۔مزید انہوں نے لگژری گاڑیوں پر بھی لاکھوں پاﺅنڈ خرچ کیے۔ رپورٹ کے مطابق اپنے عروج کے دنوں میں گلوکارہ اپنے یہ اخراجات بخوبی ادا کرتی رہیں لیکن اب ان کی آمدنی کا ذریعہ محض ان کا ٹی وی شو ’مائی کریزی لائف‘ اور وزن کم کرنے والی مصنوعات ہیں جنہیں وہ اپنے انسٹاگرام کے ذریعے فروخت کرتی ہیں۔

مزید : تفریح