صرف 15 ہزار روپے میں شمالی پاکستان کا سفر کرنے والی امریکی لڑکی

صرف 15 ہزار روپے میں شمالی پاکستان کا سفر کرنے والی امریکی لڑکی
صرف 15 ہزار روپے میں شمالی پاکستان کا سفر کرنے والی امریکی لڑکی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیروسیاحت اگرچہ بہت مہنگا شوق ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ ایک امریکی لڑکی نے پورے شمالی پاکستان کا سفر کیا اور اس کے صرف 100ڈالر (تقریباً 15ہزار روپے) خرچ ہوئے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ڈیئر الینی نامی یہ یوٹیوب سٹار پاکستانیوں کی بے مثال میزبانی سے شدید متاثر ہوئی کیونکہ یہ پاکستانیوں کی میزبانی ہی تھی جس کی بدولت وہ اتنی کم لاگت میں شمالی پاکستان گھوم کر آگئی۔

ایک ویڈیو میں الینی نے اپنے اس پورے دن کے خرچ کو بیان کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ ہم آٹھ لوگ تھے۔ خوبصورت پہاڑی مقام پر ناشتہ کرنے پرہم آٹھ لوگوں نے ناشتہ کیا جس پر 8ڈالر خرچ ہوئے۔ چائے کا ایک کپ ہمیں 25سینٹ میں ملا۔ پورے دن کے لیے بمعہ ڈرائیور جیپ 30ڈالر میں ملی۔ مقامی لوگوں نے صرف 16ڈالر میں مجھے ایک انتہائی خوبصورت روایتی لباس دیا۔ پورے شہرے میں ہم نے رکشے میں سواری کی جس کا کرایہ ڈیڑھ ڈالر بنا۔ جھیل میں صرف 75سینٹ کرایہ دے کر ہم نے کشتی رانی کی اور رات کا لذیذ کھانا فی کس ڈیڑھ ڈالر میں ملا۔ رات کو سونے کے لیے ہمیں بہترین کمرہ 50ڈالر میں ملا جس کی کھڑکی سے جھیل کا خوبصورت منظر نظر آتا تھا۔ یوں ہم نے 108ڈالر میں پورا دن سیر کی۔الینی کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کی میزبانی نے مجھے بہت متاثر کیا۔ ہم جہاں بھی گئے اور جو سروس بھی حاصل کی، مقامی لوگوں نے ہمارا کھلے دل سے استقبال کیا اور ہم سے انتہائی کم قیمت وصول کی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس